چپکے چپکے کی مشی نے الوداع کہہ دیا

ایمن سلیم جنہوں  نے  گزشتہ رمضان  کے ہٹ ڈرامے چپکے چپکے سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا  تھا،انہوں نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں۔

ایمن سلیم  کے اس اچانک اعلان نے انکےمداحوں کو چونکا دیا ہے۔ایمن سلیم نے اپنےپہلے ہی ٹی وی سیریل سے اپنے  مداحوں کا دل جیت  لیا تھا۔

انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتےہوئے ایمن نے لکھا ، "بہت شکریہ کہ ساتھ میں یہ شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ اب میں اب مزیداداکاری نہیں کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں  انڈسٹری سے بے حد  محبت رکھتی ہوں اور اس کااحترام  کرتی ہوں اور انشاء اللہ  میں اس سے وابستہ رہوں گی۔

میں آپ سب کو آگے کے بارے میں پوسٹ کرتی رہوں گی! "بہت زیادہ پیار ، ہمیشہ ” ۔

واضح رہے  کہ ’’ چپکے چپکے ‘‘ کی ’مشی‘ یعنی ایمن سلیم کرکٹر یوسف سلیم کی بیٹی اور زوہیب حسن اور نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔

وہ آئی وی وائے لیگ کی گریجویٹ ہیں ،جے پی مورگن میں کام کرچکی ہیں اور ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج  ہے۔

سال 2010میں ایمن نے اپنے اےلیولز دوستوں کے ساتھ مل کر سمارٹ کار میں سب سے زیادہ تعداد  میں زیادہ سے زیادہ وقت  کے لیے فٹ ہونے والی لڑکیوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

ماڈل کے بعد  اداکارہ  بننے والی ایمن سلیم پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button