ارب پتی پیٹر کیلنر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

یورپین ریاست چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ارب پتی تاجر امریکی ریاست الاسکا میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں مہمانوں، گائیڈ اور پائلٹ سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ ارب پتی "پیٹر کیلنر” 27 مارچ کو الاسکا کے پہاڑی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیٹر کیلنر کے فنانشل گروپ پی پی ایف کی جانب سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صرف ایک شخص اس حادثے میں زندہ بچا ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ا مریکی جریدے فوربز کے مطابق چیک ری پبلک کی امیر ترین کاروباری شخصیت پیٹر کیلنر کے اثاثوں کی مالیت 17.5 ارب ڈالر ہے۔

چیک ری پبلک کے وزیراعظم  آندرج بابیس نے پیٹر کیلنر کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ اُن کے لیے، ملک کے لیے اور پیٹر کیلنر کے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین سا نحہ ہے۔

Back to top button