لاہور میں آتشزدگی کے بعدمیٹرو سروس بحال

آج صبح لاہور کے یادگار میٹرو بس اسٹیشن پر کھڑی بس میں اچانک آگ لگ گئی،ڈرائیور نے بس سے فوری  نکل کر جان بچائی اور مزید یہ کہ بس اس وقت اسٹیشن پر کھڑی تھی اور اس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔

 ذرائع سے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بس جل کر خاکستر ہوگئی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ بھجانے کا عمل  شروع کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،آتشزدگی کے بعد میٹرو بس سروس کچھ دیر کے لیے معطل رہی  تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت اور  بہت تیزی کے ساتھ  ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ۔

تازہ صورتحال کے مطابق میٹرو ٹریک پر بسوں کی سروس دوبارہ بحال ہوگئی ہے.خراب شدہ بس کو کرین کا استعمال کرتے ہوئے ٹریک سے اٹھا کر میٹرو بس سروس ورکشاپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد میٹرو بس اتھارٹی (ایم بی اے) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور اگر انسانی غلطی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے تو ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ 90 فیصد بسوں کے اے سی خراب ہیں اور وائرنگ بھی پرانی  ہوچکی ہے اور انتظامیہ الیکٹرکل فالٹس کو نظر انداز کرکے بسوں کو چلا رہی ہے جو کہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button