زرداری اور پرویز الہی کی ملاقات

بلاول ہاؤس لاہور میں  اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سابق صدر  آصف زرداری سے ون او ون ملاقات ، دونوں سیاستدانوں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی حکومت کے بڑے اتحادی ہیں جبکہ دوسری جانب آصف علی زرداری حکومت کے سب سے بڑے مخالف ہیں ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا لاہور بلاول ہاؤس پہنچنے پر  آصف علی زرداری نے استقبال کیا،چوہدری پرویز الہی نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات  جاری رہی،ملاقات میں پنجاب کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی،آصف  علی زرداری نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی ۔

پرویز الہی نے بعد میں بتایا کہ آصف زرداری نے پنجاب میں سینیٹ  کے بلا مقابلہ الیکشن میں   میرے کہنے پرمدد کی جسکا شکریہ ادا کرنے کے لیے وہ آصف زرداری سے ملاقات کرنے کے لیے آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں آصف زرداری سے ملنے کراچی جانا چاہتا تھالیکن آصف زرداری نے کہا تھا کہ لاہور آؤں گا تو ملاقات ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button