میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری

دو روز قبل وفاقی  وزیر تعلیم   شفقت محمود نے  بین الصوبائی وزارت تعلیم کمیٹی (آئی پی ای ایم سی )کےایک اجلاس کے دوران فیصلہ کیا  تھا کہ کلاس 10 اور 12 کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء سمیت تمام تعلیم کے وزیر "آئی پی ای ایم سی "کے ممبر ہیں ، جو تعلیم کے شعبے سے متعلقہ پالیسیاں مرتب کرنے کےذمہ دار ہیں۔

اجلاس میں 20 جون کے بعد ملک میں امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم صوبوں  کی تعلیمی وزارتوں  کو امتحانات کی تاریخوں کو حتمی شکل د ینے کا کہا گیا تھا۔

اس  سے  پچھلے اجلاس میں آئی پی ای ایم سی نے 15 جون کے بعد ملک میں امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین بین الصوبائی وزارت تعلیم کمیٹی شفقت محمود نے تمام تعلیمی وزراء  پر زور دیا کہ وہ اساتذہ ، نگران عملہ اور دیگر انتظامی عملے کی بروقت ویکسینیشن  کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  تھا کہ جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہے انھیں امتحانی کاروائی میں  شرکت کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے مشاورت کے بعد اعلان کیا تھا کہ تدریسی عمل میں  رکاوٹ کو ختم کرنےکے لیے  اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس  کی ویکسین لگائی جائے گی ۔

 شفقت محمود نے ایک ٹوئٹ میں کہا  "متعلقہ بورڈز درست تاریخوں کا اعلان کریں گے ، لیکن اصولی طور پر امتحانات 15 جون کے بعد پہلے 12ویں اور 10ویں جماعت اور پھر 9ویں اور 11 ویں جماعت  سےلیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ یونیورسٹیز میں داخلوں کے آغاز سے قبل ہی نتائج آسکیں۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے اعلان کیا ہے کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (دسویںجماعت) کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے۔ (ایس ایس سی – II)

 تحریری امتحانات  دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک ہوں گےاور جولائی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گے ، اس کے بعد پریکٹیکل امتحانات ہوں گے۔

بین الصوبائی وزارت تعلیم کانفرنس  میں پیر کو فیصلہ کیا  گیا تھا کہ کامیاب امیدواروں کے  یونیورسٹیوں میں داخلوں  کے لئے گریڈ 10 اور 12 کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے،امتحانات 9 اور 11 جماعت کے امتحانات  سے پہلے ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ  وفاقی تعلیمی بورڈ نے 10 ویں کے امتحانات کے آغاز کی حتمی تاریخ  23 جون اور 12 ویں جماعت کے امتحانات کے آغاز کی حتمی تاریخ 26 جون طے کردی ہے ۔

اجلاس کے اختتام کے بعد جاری ہونے والی ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات  کے بارے میں حتمی فیصلہ صوبوں پر چھوڑا گیا  ہے ۔

اجلاس کے دوران کیے گئے امتحانات اور چھٹیوں سے متعلق فیصلوں پر تمام  صوبائی تعلیمی  وزرا نے منظوری دے دی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button