منال خان اور احسن کی شادی

گزشتہ مہینوں میں مداحوں کو اپنی تصاویر کے ذریعے اپنی  ذاتی مصروفیات کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے  کےبعدآخر کار احسن محسن اکرم اور منال خان نے جلد ہی  باضابطہ طور پرشادی کے بندھن میں بندھ جانے کا اعلان کردیاہے۔

نوجوان جوڑے نے نومبر 2020 میں منال کی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی  تھی اور اس  اقدام کو سوشل میڈیا پر  مختلف قسم کے رد عملوں      کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

منال خان  نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک شادی کارڈ  کی تصویر شیئرکی،جس پر انکا اور احسن کا نام درج ہے۔  

کارڈ شیئر کرتے ہوئے منال  نے کیپشن میں مداحوں کے لیے مختصر پیغام لکھا کہ "آپ کو مدعو کیا گیا ہے”۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنےمنگیتر احسن محسن اکرم کو بھی ٹیگ کیا۔

احسن نے بھی  اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دعوت نامے کی تصویر پوسٹ کی ۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ، "میرا دل اب ہمیشہ کے لئے آپ کا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button