فلسطین سے لیسٹر سٹی کی اظہار یکجہتی

انگلش فٹ بال ٹیم لیسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں حمزہ چودھری اور ویسلے فوفانا نے ہفتے کے روزمیچ میں فتح کے بعد  فلسطین میں جاری اسرائیل  کی بر بریت کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق  لیسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں نے ہفتہ کو چیلسی کے خلاف انگلینڈ  میں ایف اے کپ کا فائنل جیتنے کے بعد یہ مظاہرہ کیا۔

فتح کے بعد انگلش مڈفیلڈر حمزہ  چودھری اور فرانسیسی   دفاعی  کھلاڑی فوفانا  فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے  کے لیے فلسطینی پرچم اٹھا کر میدان میں چلے آئے۔  

حمزہ چودھری نے اپنی  ٹیم لیسٹر سٹی  کے چیلسی کو 1-0 سے شکست دینے کے بعد میڈل وصول کرتے ہوئے بھی اپنے کندھوں پر سے فلسطینی پرچم  نہ اتارا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button