موسم کا تازہ حال

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق  آج (جمعہ کی) شام یا رات سے پیر  کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان، استور، خرمند، گانچے، گلگت،ہنزہ اور شِگر،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ ، لاہور کی تمام تحصیلوں،دیر ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ ، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،مردان،بونیر،شانگلہ اور کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے۔

جمعہ سے پیر کے دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش  کا بھی امکان ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز سرگودھا،فیصل آباد،ملتان ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے تمام اضلاع میں  بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اگلے تین دن کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان  کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ہی رہے گا۔

اس دوران کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے،ہفتے کی شام یا رات سے اتوار کے دوران  بارکھان،موسی خیل اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button