پاکستان میں موسم کی تازہ ترین صورتحال

محکمہ موسمیات  کے مطابق  ملک کے موسم کی تازہ ترین صورتحال  یہ ہے کہ  گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ  سندھ جنوبی پنجاب اور جنوبی وسطی بلوچستان میں  شدید گرم رہا ۔

آئندہ تین روز  کے دوران بھی بالائی سندھ اور صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ہی رہے گا ۔

اگلے تین دنوں میں کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37  ڈگری سینٹی گریڈ ،جیکب آباد ،شہید بےنظیرآباد 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ ،سکھر 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ،میر پور خاص 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ،حیدرآباد 40 سے 42ڈگری سینٹی گریڈ،کوئٹہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

آنے والے دنوں میں صبح اور دوپہر کے دوران موسم خشک جبکہ  میدانی علاقوں میں شدید گرم ہی رہے گا،تاہم شام رات کے اوقات میں خطہ پوٹوھار  ،نارووال،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،فیصل آباد ،گجرات،ساہیوال،گلگت بلتستان ،کشمیر ،ایبٹ آباد،دیر،سوات،ایبٹ آباد،کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button