لاہور فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور فیروز پور روڈ پر الیکٹرانکس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث  آگ لگ گئی آگ نے تقریباً 1 ایکڑ  سے زائدرقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پورا علاقہ دھواں کی زد میں آگیا۔

آگ صبح 9 بجے کے قریب بھڑکی اور اس کے بعد  یکے بعد دیگرے سیلنڈر پھٹتے گئے اور آگ ایک طویل رقبے پر پھیل گئی، آگ لگنے کے فوراً بعد ورکرز کو  باحفاظت گیٹ نمبر چار سے نکال لیا گیا، بہت کم ورکرز کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور ریسکیو ٹیموں کے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچنے کے باعث زخمیوں کو فوراً طبی امداد میسر آگئی ۔

اطلاعات ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر پہلے زخمیوں کو باہر نکالا اسکے بعد فائر ریسکیو کی 12 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور اب تک تقریبا آگ بجھانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ،بہت تھوڑا علاقہ ایسا ہے جہاں آگ بجھانا ابھی باقی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اسکے بعد میڈیا کو آگاہ کیا کہ ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Back to top button