خیبر پختونخواہ کے اسمبلی ممبران سے حلف لے لیا گیا

آج  صبح خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے وزراء کو محکمےتفویض کر دیےگئے ۔

محکمہ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہاکہ  پی ٹی آئی کے اہم رہنما عاطف خان طویل عرصے تک  صوبائی وزیر رہنے کے بعد ایک طویل عرصے سے کابینہ سے دور رہے تاہم اب  عاطف خان کو وزارت خوراک و سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عاطف خان کو گذشتہ سال جنوری میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف بغاوت کے الزام میں کابینہ سے ہٹایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فضل شکور کو صوبائی وزیر قانون مقرر کیا گیا ہے ، شکیل احمد خان کو وزیر برائے صحت عامہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ خلیق الرحمن کو قائم مقام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔

 تاج محمد ترند کو خصوصی معاون برائے توانائی مقرر کیا گیا ہےاسی طرح شفیع اللہ خان کو جیلوں کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

دو ماہ قبل اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیر اعظم نے وزیر اعلی کے پی  کےمحمود خان اور گورنر شاہ سلمان اور عاطف خان  کے درمیان صلح کرائی تھی جس کے بعد وزیر اعظم نے عاطف خان کو کابینہ میں واپس آنے کا اشارہ  حکم دیا تھا۔

گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی، ایک سادہ اور پُر وقارتقریب میں خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے ممبران صوبائی اسمبلی عاطف خان ، شکیل خان ، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور سے انکے عہدے کا حلف لیا،بعد میں انہیں کابینہ میں شامل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button