کترینہ کیف کر رہی ہیں وکی کوشل سے شادی

ممبئی : نامور بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل رواں برس کے آخر دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں ۔

تازہ بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کے دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی ۔

ان رپورٹس میں مزید یہ بھی بتایا جا رہا ہے کے کترینہ کیف آجکل اپنے شادی کے جوڑے کے کپڑے کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی طرف سے اپنی شادی کی حالیہ خبروں سے متعلق کوئی بھی بیان سامنے نہیں آرہا ہے ۔

معتبر بھارتی میڈیا کے ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کربھی لیا ہے جس کا ان کے لیے لہنگا بنے گا ۔

جبکہ دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

مگر اس بات کا خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بالی وڈ کی یہ کیٹ اور وِکی کوشل سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔

اور اب جلد شادی بھی کرلیں گے تاہم کچھ دِن قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا تاہم انہوں نے کترینہ سے رشتے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ پیش کرنے سے تب بھی گریز ہی کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button