کراچی : پانی کی قلت کا شکار

کراچی میں ٹی ایل پی کے احتجاجی دھرنے کو ختم کرایا گیا تو ناظم آباد میں ایک اور دھرنا شروع ہوگیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد  نمبر 1 اور جہانگیر آباد میں لوگ پانی کی قلت سے پریشان ہو کر کل رات سڑکوں پر احتجاج کے لیے جمع ہوگئے، ہائیڈرنڈ مافیا کی پانی کی لائنوں کو کھود دیا اورروڈ بلاک کردیا۔

احتجاج کے باعث متعلقہ شاہراہوں پر ٹریفک  کا نظام معطل ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹینکر کے عوض ہزاروں روپے خرچ کرنے پر مجبور ہیں، متعدد بار واٹر بورڈ میں شکایات درج کراچکے ہیں لیکن شکایات دور کرنے کے لیے  تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب جمعہ کے روز سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر کے10 اہم مقامات جیسے ہائی ویز، اہم شاہراہوں، ایئرپورٹ اور اسپتال جانے والی شاہراہوں، ریلوے اسٹیشنز یا اطراف میں دھرنے اور ریلی پر پابندی میں مزید 60 روز کی توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

Back to top button