کراچی کو جھٹکا ، بجلی کے نرخ بڑھا دیے گئے

کراچی : پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی ہے ۔

اسلام آباد میں نیپرا نے 2 ستمبر 2021 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت کی تھی جس کے بعد کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس نئے نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کی مد میں 69 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہی ہوگا ۔

مزید اس نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا ماسوائے لائف لائن صارفین کے نہیں ہوگا ۔

جبکہ اسلام آباد سے ایک تازہ سروے کے مطابق تین سال میں اشیائے ضروریہ 133 فی صد تک مہنگی ہوئیں ہیں ، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے ۔

تازہ ترین ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر 2018 تا 21 اکتوبر 2021 ، گھی 133 فیصد فی کلو مہنگا ہوا جبکہ چینی 84.4 فیصد فی کلو مہنگی ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ ادارہ شماریات کے مطابق ان تین برسوں میں آلو 64 فیصد ، دال ماش 73.2 فیصد ، ٹماٹر 63.2 فیصد ، زندہ مرغی 59.3 فیصد دال مسور 56 فیصد ، بیس کلو آٹے کا تھیلا 52 فیصد مہنگا ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button