کراچی : 15 جون سے اسکول کھلیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کل (منگل) سے کلاس 6 سے 8 میں پڑھنے والے بچوں کی کلاسس کو دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس نے اسکولوں کو ٪50 حاضری کے ساتھ کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اگر کورونا کی شدت میں مزید بہتری اور کمی آئی تو 21 جون سے پرائمری کلاسز کا آغاز بھی کر دیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "تمام اساتذہ کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے ۔

سعید غنی نے کہا کہ اس وقت کراچی اور حیدرآباد میں کورونا وائرس مثبت ہونے کا تناسب 5 فیصد سے زیادہ ہے لیکن ویکسینیشن کی تیز رفتاری کی وجہ سے صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔

نویں کلاس اور اس سے اوپر کی کلاسیں 7 جون سے شروع ہوگئی تھیں جس کے ساتھ ہی سخت کورونا وائرس معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد ضروری تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے اس سے قبل کورونا کے بڑھتے ہوئی مثبت کیسس کے سبب صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو 7 جون تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button