اب سرفہرست کراچی کنگز نہیں رہا

پی ایس ایل 6 کے ابو ظہبی ایڈیشن کا پہلا میچ لاہور قلندرز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعدجیت لیا،لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے  شکست دی۔

فاتح ٹیم نے 144 رنز کا ٹارگیٹ ،آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

لاہور کی بھی دو وکٹیں توجلد گر گئیں  تھیں تاہم   کپتان سہیل اختر اور محمد حفیظ کی شراکت نے اننگز کو سنبھالا،قلندرز کی جیت میں آل راؤنڈر راشد خان نے بڑا ہی اہم کردار اداکیا،انہوں نے صرف 5 گیندوں پر  3 چوکے لگا کر15 قیمتی رنز بنائے۔

کپتان لاہور ،سہیل اختر 40 رنز بنا کر سر فہرست رہے  جبکہ محمد حفیظ نے 29 رنز بنائے۔بہترین آل راؤنڈ  کارکردگی کی وجہ سے راشد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی  تھی،لاہور قلندرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث  اسلام آباد کے   بلے باز جم کر نہ کھیل سکے۔

کولین مُنرو 9 رنز ،روحیل نذیر 8 رنز اور کپتان شاداب 7 رنز بناسکےجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر  جیمزفالکنر 3 شکار کر کے سر فہرست رہے،حارث روؤف اور احمد دانیال نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل 6 میں آج ہورہےڈبل ہیڈر میں شائقین کرکٹ کو2 میچز دیکھنے کو ملیں گے،پہلے مقابلے میں پوائنٹس ٹیبل کے دوسرے  نمبر پر موجود کراچی کنگز کا سامنا  ملتان سلطان سے ہواہے،میچ جیتنے کی صورت میں کراچی کنگز دوبارہ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست آجائے گی۔

دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور  پشاور زلمی ٹکرائیں گے،پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوچکا ہےجبکہ دوسرامیچ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button