افسوسناک حادثہ میں 3 دوست جاں بحق

گلبرگ میں سحری کے وقت ایک کار کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 3 دوست جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے لڑکے اسماعیل کا والد کسی گھر میں ڈرائیور ہے ،رات کو والد نے گاڑی گھر پر لاکر کھڑی کی تھی ، گاڑی چلانے کے شوق میں اسماعیل والد کی اجازت کے بغیر دوستوں کے ساتھ گاڑی لے کر نکل گیا، گلبرگ میں کار بے قابو ہوکر انڈر پاس کی سائیڈ سے ٹکرا گئی ۔

اہل خانہ اور  محلہ داروں کے مطابق اسماعیل اپنے دو دوستوں اور ایک بھائی کے ہمراہ سحری لینے کےلیے نکلا تھا  جب  راستے میں یہ حادثہ پیش آیا ، خبر ملنے پر لواحقین ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر اسماعیل کو طبی امداد فراہم کر رہے تھے لیکن اسماعیل جاں بر نہ ہوسکا . حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں اسماعیل ، سلمان اور غلام محی الدین شامل ہیں جبکہ زخمی عبد الرحیم کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Back to top button