کراچی : گرین لائن بس اگست میں آپریشنل

گذشتہ سال 12 دسمبر کووفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن منصوبے کے لئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا تھا، گرین لائن کے لئے 80 جب کہ اورنج لائن کے لئے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ طے ہوا تھا، جس کے تحت گرونیسز ریڈریسل کمیٹی نے تحریری فیصلہ ایس آئی ڈی سی ایل کو ارسال کیا تھا جس کے بعد گرین لائن منصوبے کے لئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

کم قیمت پر بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، ایس آئی ڈی سی ایل نے زونگ ٹانگ کو لیٹر آف ایوارڈ ارسال کردیا تھا، ایس آئی ڈی سی ایل نے یقین دہانی کروائی تھی کہ چھ ماہ میں گرین لائن اور اورنج لائن بسیں موصول ہوجائیں گی، بسوں کی آمد سے گرین لائن منصوبہ جون 2021 تک آپریشنل ہو سکے گا۔

تاہم آج اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں شہر قائد کے باسیوں کو گرین لائن بس منصوبہ اگست میں آپریشنل کرنے کی خوشخبری سنائی ہے اور کہا ہے کہ

گذشتہ روز این آر ٹی سی اور ایس آئی ڈی سی ایل کے مابین کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے کیلئے انٹیلیجینٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے معاہدے پر دستخط ہوئے، انشاء اللہ گرین لائن جو کراچی میں پہلی مرتبہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگی اس سال اگست میں آپریشنل ہوجائے گی۔

Back to top button