کراچی بائیک سروس کے رائیڈر کا قتل 3 ملزمان گرفتار

کراچی : یہاں کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران آن لائن بائیک سروس کمپنی کے رائیڈرکو قتل کرنے کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

کراچی کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین کے مطابق 26 ستمبرکی رات تھانہ سچل کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نے موبائل فون چھیننے کے دوران غریب آن لائن بائیک سروس کے رائیڈر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

اس واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1623/2021 بجرم دفعہ 302/397/34 درج کیا گیا تھا ۔

تھانہ ایس ایس پی کے مطابق سچل تھانے کے انویسٹی گیشن کے عملے نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین ملزمان عمر فاروق، محمد کامران اور محمد یوسف کو گرفتار کیا ہے ۔

اور جن کے قبضے سے دو پستول اور ضلع کورنگی سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے ۔

ان ملزمان کی نشاندہی پر متوفی بائیک رائیڈر سے چھینا گیا موبائل بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی کے ضلع شرقی، ملیر اور کورنگی کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی سنگین انکشاف کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button