مودی نے پاکستان کو ویکسین دی، کنگنا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بے باک طبیعت کے باعث اکثر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں، اقربا پروری پر اپنی دلیل کے علاوہ اداکارہ اپنی پاکستان سے ناپسندیدگی کے بارے میں بھی بہت زیادہ مخلص رہی ہیں، تاہم پاکستان میں ٹوئیٹر کے ذریعے جس طرح ہیش ٹیگز کے رجحانات کے ساتھ ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا کنگنا کا دل بھی نرم ہوگیا، لیکن پھر بھی وہ ایک تفصیل کے بارے میں غلط معلومات شیئر کر گئیں۔

ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ پاکستان میں  # پاکستانی اسٹینڈس وتھ انڈیا # کو ٹاپ ٹرینڈ دیکھ کر دل مسرور ہوا، نریندر مودی نے ملک (پاکستان) کو ویکسین فراہم کی تو انہوں نے اس مہربانی کو سراہا اور محبت کے ساتھ اس کا بدلہ دیا، ہم بھی ان آزمائشی اوقات میں انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

لیکن اداکارہ کو پاکستان میں دستیاب ویکسین کے بارے میں غلط معلومات دی گئیں ہیں۔

Kangna Ranaut tweet

پاکستان اس وقت سائنوفارم اور اسپوٹنک کا استعمال کر رہا ہے جو کہ انڈیا سے درآمد شدہ نہیں بلکہ ان کو بالترتیب چین اور روس سے بھیجا گیا ہے، ٹوئیٹر پر جواب دیتے ہوئے کچھ صارفین نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں ویکسین انھیں بھارت فراہم نہیں کر رہا ہے۔

Back to top button