کین ولیئم اور ڈیوڈ وارنر کا پہلا روزہ

 جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کیوی کپتان  کین ولیم سن نے انڈیا میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کے لئے افغانستان کے  مسلمان کرکٹر راشد خان کے ساتھ روزہ رکھنے کا تجربہ کیا ۔

راشد  خان کے ذریعے افطاری کے وقت سے کچھ دیر قبل کی پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں وارنر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ  بہت بھوک لگی ہے ۔ ویڈیو کو دنیا بھر میں لوگوں نے پسند کیا اور وہ بہت تیزی سے وائرل ہوگئی۔

راشد خان ویڈیو میں ڈیوڈ سے سوال کر رہے ہیں کہ آ پکو روزہ رکھ کر کیسا لگ رہا ہے جسکے جواب میں ڈیوڈ بتا رہے ہیں کہ اچھا لگ رہا ہے لیکن مجھے شدید پیاس اور بھوک لگ رہی ہے اور گلا بھی خشک ہے، اسکے بعد راشد خان دوسرے کھلاڑی سے سوال کر رہے ہیں کہ کین آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو وہ جواب دے رہے ہیں کہ میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، پھر راشد خان کہتے ہیں کہ ان دونوں لیجینڈز نے آج ہمارے ساتھ روزہ رکھا ہے، افطاری میز پر ان دونوں کی موجودگی ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے تو ڈیوڈ  کہتے ہیں روزہ رکھنا بڑا مشکل لگ رہا ہے ۔

Back to top button