جسٹن ٹروڈو اور میئر جامع مسجد پہنچے

پاکستانی  نژاد کینیڈین خاندان  کی دہشتگرد حملےمیں شہادت  پر اونٹاریو کی جامع مسجد میں  تقریب ہوئی ۔جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں کینیڈین وزیر اعظم  جسٹن ٹروڈو اور میئر لندن سمیت ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خطاب میں کہا  کہ دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ خطرات کا شکار کمیونیٹیوں کی حفاظت کریں گے،اسلاموفوبیا اور نسلی تحفظ ایک  حقیقت ہے ،دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو  دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالیں گے ۔

تقریب کے دوران اذان بھی دی گئی،اس  سے پہلے کینیڈین پارلیمنٹ میں  بھی شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے  سانحہ کو دہشتگرد حملہ قرار دیا  جبکہ کینیڈا کی پولیس نے واقع کو مذہبی منافرت پر  مبنی جرم قرار دیا۔

اونٹاریو پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے   پر غور کیا جارہا ہے،دوسری جانب گزشتہ روز کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستان  کے وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کیا گیا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اونٹاریو واقع کی شدید مذمت کی اور بڑھتے  ہوئےاسلاموفوبیا پر تحفظات کا اظہار کیا۔

کینڈین ہائی کمشنر نے پاکستانی وزیر خارجہ کو واقع کی مکمل تحقیقات  کرانے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button