پاکستانی ینگ اتھلیٹس نے سونے کا تمغہ جیت لیا

انٹرنیشنل جیو جیٹسو فیڈریشن (جے جے آئی ایف) کے زیر اہتمام ورلڈ جیو جیٹسو ای ٹورنامنٹ میں پاکستانی جیوجیٹسو فیڈریشن (پی جے جے ایف) نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

جیوجیٹسو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ایونٹ بہت زیادہ مقبول ہوا تھا، ٹیم سسٹم مقابلہ کے تحت دنیا کے 31 ممالک سے اس ٹورنامنٹ میں 373 ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستانی ینگ اتھلیٹس اسرا وسیم اور کائنات عارف نے 27 مارچ کو ورلڈ جیوجیٹسو ای ٹورنامنٹ کی جونیئر کیٹگری میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا،جبکہ اسرا وسیم اور کائنات عارف پہلی بار ورلڈ جیوجیٹسو ای ٹورنامنٹ 2021 میں جونیئر کیٹیگری ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔

پاکستان جیوجیٹسو فیڈریشن کے عہدیدار طارق علی جو اس ورلڈ جیوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں ریفری کی حیثیت سے بھی موجود تھے، ان کے مطابق ای ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بہت زیادہ پزیرائی کی گئی ہے۔

فیڈریشن کے حکام کو امید ہے کہ اسرا اور کائنات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود دیگر باصلاحیت جیوجیٹسو اتھلیٹس بھی بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔

طارق علی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ پی جے جے ایف جونیئر کھلاڑیوں کو بڑے ٹورنامنٹ کے لئے تیار کرنے کے لئے مزید ایونٹس میں بھیجا جائے گا۔

Back to top button