جاڈا پنکٹ اسمتھ کی حجاب میں سیلفی

امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور نغمہ نگار جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے بروز منگل رمضان کے دوسرے روز ایک سورج کی کرنوں میں گھری سیلفی پوسٹ کی ،جس میں اداکارہ نے پیچ رنگ کاحجاب اوڑھا ہوا تھا اور یہ تصویر اس وقت کی ہے جس دوران وہ اور انکے شوہر ول اسمتھ ( معروف ہالی وڈ اداکار) مشرق وسطی میں وقت گزاررہے تھے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ جوڑا اس وقت  کس ملک میں ہے۔

جاڈا پنکٹ اسمتھ نے کیپشن میں لکھا کہ میں واقعی میں سوچتی ہوں کہ مشرق وسطی میں پیچ رنگ میرے مطابق ہے ۔

مداحوں نے ان تصویروں پر اظہار خیال کیا کہ وہ نہ صرف یہ کہ ان تصویروں  کو کس قدر پسند کرتے ہیں ، بلکہ مسلم ثقافت کو اپنانے کے لئے اس ستارے کی تعریف بھی کرتے ہیں۔

ماضی میں جاڈا کسی بھی مذہب سے وابستہ ہونے کی تردید کرتی رہی ہیں، لیکن 2017 میں ایک ٹویٹ کے ذریعہ ، انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ متعدد مذاہب کے پہلوؤں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کو ترجیح دیتی ہیں ۔

Back to top button