فلسطین پر اسرائیلی مظالم نویں روز بھی جاری

https://img.jakpost.net/c/2021/05/15/2021_05_15_113271_1621052038._large.jpg

ایک  ہفتے سے جاری  وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملوں  نے  پیر کو غزہ کی پٹی کو  سب سے بری طرح متاثر کیا ہے جس  میں بین الاقوامی سطح پر عدم تشدد کے مطالبے کے باوجود قریباً 70 حملے کیے گئے جس میں 2 عمارتیں تباہ ،10 بچوں سمیت  درجنوں فلسطینی زخمی  ہوئےاور جس  کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد  220  ہوگئی ہے۔

پیر کے روزسورج طلوع ہونے سے صرف چند منٹ  پہلے  اسرائیلیوں کے درجنوں حملوں نے حماس کے زیرانتظام ساحل  پرفلسطینیوں کے ایک پُرخمینہ علاقے پر بمباری کردی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ شدید دھماکوں نے غزہ شہر کو ہلا کر رکھ دیا ، بجلی کا بڑے پیمانے پر کٹاؤ اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ، شعلوں نے آسمان کو بھڑکا دیا۔

دہشتگرد ریاست اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر  حملے  آج  منگل  کے روزبھی جاری ہیں ، غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 220 ہوگئی ہے۔

شہداء میں 61معصوم بچے اور 36 فلسطینی  خواتین شامل ہیں ،اسرائیلی حملوں میں 1400 سے زائد فلسطینی شدید زخمی  بھی ہوچکے ہیں۔

غزہ پر تازہ حملوں کے دوران اسرائیلی جنگی تیاروں نے ایک  رہائشی عمارت کو نشانہ بنادیا،حملے کے بعد  عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی،ترک خبر رساں ادارے کے مطابق  حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button