عرفان محسود سیریل فٹنس ریکارڈ بریکر

مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے 42 ویں بار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرلیا ،عرفان محسود  نے 100پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں  سب سےزیادہ پش اپس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عرفان نے 11 ستمبر 2020 کو اسپین کے ایلیکینٹ کے شہر لا مرینا میں "الیجینڈرو سولر ٹری” (اسپین) کے 49پس اپس  کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ کر 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 55 پش اپس  کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔

عرفان نے اسپورٹس سائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری اور فنانس میں ایم ایس کی ڈگری حاصل  کر رکھی ہے۔ وہ سیریل فٹنس ریکارڈ بریکر ہے (یعنی تسلسل کے ساتھ فٹنس سے متعلق ریکارڈ توڑنے والا)، جس نے پہلے ہی ہندوستان ، امریکہ ، عراق ، برطانیہ ، فلپائن ، اٹلی اور دیگر ممالک کے متعدد ایتھلیٹوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ عرفان نے بتایا کہ انہوں  نے 50 گینز ورلڈ ریکارڈ کو رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لئے واقعی میں سخت محنت کر رہے ہیں اور وہ پرعزم ہیں کہ اگلے چند مہینوں میں وہ انکا ہدف حاصل کرلیں گے۔

عرفان اپنی عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہندوستانی ایتھلیٹوں سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے 13 ٹائٹل چھین چکے ہیں۔ دوسری طرف ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ کے ساتھ سب سے زیادہ 58پش اپس  کا ریکارڈ بھی عرفان کے پاس ہے  جو 24 نومبر 2020 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں عرفان نے حاصل کیا تھا۔ انہوں نے ہندوستانی مارشل آرٹ ایتھلیٹ روہتاش چودھری کا ریکارڈ توڑ ا تھا، جنھوں نے 21 جون ، 2016 کو ہریانہ کے فریدآباد میں اپنی پیٹھ پر اسی  کلووزن کو اٹھا کر ایک منٹ میں 51 پش اپس کیے تھے۔

Back to top button