کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ کر جانے لگے

تین آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کو اوائل میں چھوڑ دیا ہے کیونکہ بھارت میں کورونا وائرس کا بحران بڑھتا جارہا ہے ، ایڈم زامپا اور کین رچرڈسن نے اے جے ٹائی ہوم کی پیروی کرنے کا فیصلہ  کیا اور اب یہ خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں کہ آسٹریلیائی حکومت بھارت میں کوویڈ 19 کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ہندوستان سے تمام پروازوں پر پابندی پر غور کر رہی ہے، اس کا امکان بہت زیادہ ہے۔

آئی پی ایل میں اب آسٹریلیائی کے 14 کھلاڑی باقی ہیں جن میں اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹ کمنس شامل ہیں جبکہ رکی پونٹنگ (دہلی کیپیٹلز) اور سائمن کتچ (رائل چیلنجرز بنگلور) اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر مبصر میتھیو ہیڈن ، بریٹ لی اور مائیکل سلیٹر جیسے کوچ بھی ابھی موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی قومی سلامتی کمیٹی منگل کے روز ملک سے باہر وطن واپسی کی تمام پروازوں کو عارضی طور پر روکنے پر تبادلہ خیال کرے گی ، جس سے ہزاروں آسٹریلیائی اور آئی پی ایل میں شامل کھلاڑیوں کو بھی گھر واپس جانے سے روک دیا جائیگا ۔

اپریل کو شروع ہونے والی آٹھ ٹیموں کی آئی پی ایل 2021 ، چنئی اور ممبئی کے میچوں سے شروع ہوئی تھی اور اب وہ قومی دارالحکومت دہلی اور احمد آباد میں منتقل ہوجائے گی ،  بھارت میں حالیہ ہفتوں میں کوویڈ 19 کے معاملات میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے آئی پی ایل بھی خطرے سع دوچار ہے ۔

Back to top button