آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی لانچ کردیا گیا

ایپل نے منگل کے دن آئی فون 13 اور ایک نیا آئی پیڈ منی لانچ کر دیا ہے ، اس میں 5 جی کنیکٹوٹی کا اضافہ کیا گیا ہے اور فون کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر تیز چپس اور تیز کیمرے بھی شامل کیے گئے ہیں ۔

کیلیفورنیا میں قائم کمپنی نے کسی نئے بلاک بسٹر فیچر یا اضافے کا اعلان نہیں کیا ، لیکن تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ آئی فون ایکس جیسے پرانے ماڈلز کو استعمال کرنے والے صارفین اپنا فون اپ گریڈ کے لیے بے چین ہوں گے ۔

آئی فون 13 میں اے ففٹین بایونک نامی ایک نئی چپ ہوگی جو آئی فون کو خود بخود متن کا ترجمہ کرنے جیسی خصوصیات کے قابل بنائیگی ۔ اس فون میں بہتر ڈسپلے ، لمبی بیٹری لائف اور سنیماٹک موڈ ہے جو ویڈیو بنانے کے دوران خود بخود فوکس کو تبدیل کرتا ہے ۔

ایپل نے کہا ہے کہ آئی فون 13 میں تیز رفتاری لانے کے لیے اپنی مرضی کے فائیو جی اینٹینا اور ریڈیو پارٹس ہوں گے اور یہ پانچ رنگوں میں دستیاب ہوں گے ۔

فون کی قیمت 699 ڈالر سے شروع ہوگی ۔ آئی فون 13 پرو 999 ڈالر سے شروع ہوگا اور پرو میکس 1،099 ڈالر سے شروع ہورہا ہے ، تینوں ماڈلز 24 ستمبر کو خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

ایپل نے اپنے نئے ماڈل کے آئی پیڈ کو بھی جدید نئے کیمرے کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے ۔ نیا آئی پیڈ 329 ڈالر اور منی آئی پیڈ 499 ڈالر سے شروع ہوگا ۔ دونوں اگلے ہفتے خرید کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button