بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا میگا ایونٹ متحدہ  عرب امارات (یو اے ای)منتقل کردیا گیا  ہے اور بھارت کو  کورونا وائرس کے باعث ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا گیا۔

عالمی جریدے میں چھپنے والی اس خبر  نے آتے ہی ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بنادیا ،آج 10لاکھ سے زائد ٹوئٹ ہیش ٹیگ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تحت کیےگئے۔

یہ خبر دینے والے ای ایس پی این کرکنفو کے رپورٹر کا تعلق  بھارت سے ہے اور انہیں بھارت کرکٹ بورڈ کی اندرونی خبر  ہے اور انہوں نے یہ کنفرم کیا ہے کہ  بھارت ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی خبر دی کہ   اس فیصلے کا باقائدہ اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)28 جون کو کرے گا،لیکن انہوں نے  تمام تفصیل فراہم کردی ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کےمقابلے 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک  یو اے ای میں منعقد ہوں گے ،کرکٹ کا عالمی میلہ تین مختلف ٹرونس شارجہ،ابو ظہبی اور دبئی میں سجے گا۔

تاہم پہلا راؤنڈ جو کہ کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا اور جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی وہ عمان میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button