کراچی میں بھارتی ویرینٹ کورونا

کراچی میں بھارتی کورونا میں تشویش ناک اضافہ ہورہا ہے۔مثبت کیسوں میں بھارتی ویرینٹ کی شرح 92 فیصد تک پہنچ گئی۔14 اور 15 جولائی ،دو دن کے دوران 90 میں سے 83 نمونے بھارتی کورونا کے پائے گئے۔

شہر قائد میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 23 فیصد سے بڑھ گئی۔مختلف ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی ہے جسکی وجہ سے آپریشن ملتوی کیے جارہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں صورتحال خراب ہے، اگلے چند دن ایس او پیز کی پابندی نہ ہوئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔

 کورونا صورتحال دیکھتے ہوئے حکومت نے ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ بندشوں میں نرمی کی ، بدقسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا کے خطرے کو سنجیدہ نہیں لے رہے ۔احتیاط کریں ،کہیں بہت دیر نہ ہوجائے۔ ویکسین لگائیں تاکہ ہمیں سخت فیصلے نہ کرنا پڑیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 افراد جان سے چلے  گئے اور 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2067 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

مثبت کیسوں کی شرح بڑھتے ہوئے مزید 5.3فیصد ہوگئی۔سب سے زیادہ شرح 35 فیصد گلگت بلتستان میں ہے۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے 22 اضلاع کورونا سے متعلق زیادہ اہم ہیں۔ مظفر آباد میں کورونا مثبت آنے کی شرح 17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ پشاور میں کورونا مثبت آنے کی شرح  13 راولپنڈی میں 11 اور اسلام آباد میں 8 فیصد سے زائد رہی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button