پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران  55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں  2 ہزار 4  سو 55 نئے کیسز سامنے آئے ،پاکستان میں کورونا کیسز منفی آنے کی شرح  4اعشاریہ 42 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کے باعث 73 اموات ہوئیں جسکے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی  اموات کی تعداد 20 ہزار 6 سو  80 ہوگئی۔

 وزارت صحت پاکستان نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کی ہندوستانی قسم  کا ایک کیس سامنے آیا ہے، کورونا کی ہندوستانی قسم زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے ۔

ملک کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مئی 2021 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران "سارک نمونوں کی مکمل جینوم   تسلسل”جمع کیے جانے کے بعد ہندوستانی  وائرس کے کیس کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں معلوم ہواہے۔

گذشتہ ہفتے  ہندوستان سے آنے والے ایک ہندوستانی سفارت کار کی اہلیہ میں شمال مشرقی واہگہ بارڈر پر  کورونا وائرس  ٹیسٹنگ کے بعد کورونا کےمثبت آنے کی خبر  دی گئی تھی۔تاہم حکام نے اس وائرس کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا ۔

وزارت صحت کے جاری کردہ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق  بھارتی قسم کے وائرس کے پاکستان میں آنے کے سلسلے کے بارے میں تحقیقات  جاری ہیں ،مزید کہا گیا ہے کہ عالمی  وبا سے نمبٹنے کے لیے عوام ماسک کا استعمال جاری رکھیں  اور ویکسی نیشن  کروانے میں عجلت سے کام لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button