افغانستان سے بھارتی فوج فرار

طالبان کی مسلسل بڑھتی پیش قدمی پر بھارتی فوج نے افغانستان سے فرار اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی ہے ۔ بھارتی فوج اتنی جلدی میں تھی کہ سامان ساتھ لے جانے کی زحمت بھی نہیں کی ۔

پاکستان ساری صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے ، اطلاعات کے مطابق بٹگرام ایئر بیس سے بھارتی اہلکاروں کا فوری انخلاء تیزی سے جاری ہے ۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران چوتھا کارگو ‘ سی 17 ‘ طیارہ بھارتی فوجیوں کو لے کر بٹگرام سے روانہ ہوا ہے ، تینوں پروازوں میں سینکڑوں  بھارتی فوجی سوار تھے ۔

بھارتی اہلکاروں میں سے اکثر کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے ہے ، فرار کے دوران طیاروں پر کوئی بھی سامان نہیں لادا گیا ۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کا یہ فرار طالبان انڈیا مذاکرات کی ناکامی کے فوراً بعد شروع ہوا ہے ۔

دوسری جانب پینٹا گون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور امریکہ نے 7 سہولتی مقامات کا کنٹرول افغانستان کی وزارت دفاع کے حوالے بھی کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button