بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا بھی کرکٹ دیکھنے دبئی میں

دبئی : شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں دبئی پہنچ گئیں ہیں ۔

ٹاپ انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا ہے، قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بائیو سکیور ببل بھی جوائن کرلیا ہے ۔

کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ محمد حفیظ ، حسن علی ، عماد وسیم ، فخر زمان اور محمدرضوان کی فیملیز بھی ان کے ساتھ وہاں موجود ہیں ۔

اور تو اور کوچ ثقلین مشتاق اور لیگ اسپنر عثمان قادر کے اہل خانہ بھی اس وقت بائیوسیکور ببل میں موجود ہیں ۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی ۔

مشہور بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ کے دن کی اپنی مصروفیات بھی بتا دی ہیں ۔

اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔

اور اس ہائی وولٹیج میچ کو دنیا بھر میں شائقین کرکٹ دیکھیں گے اور ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں وہ اسی لیے دبئی میں موجود ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button