ورلڈ کپ میں بھارت رسوا ہوتا نظر آرہا

کراچی : پاکستانی قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا تو بھارت بہت مشکل میں آ جائے گا ۔

شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ایک نیوز چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہاتھوں بھارت رسوا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، اس کے بعد مجھے بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوتا نظر آ رہا ہے ۔

ان کے علاوہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور افغانستان سیمی فائنل میں آجائیں گے ۔

اس بات کا بھی خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ بھارت اور افغانستان کا مقابلہ 3 نومبر بروز بدھ کو ہو گا ۔

دوسری جانب پاکستانی شاہینوں کی اونچی اڑان کا بین الاقوامی میڈیا میں بھی بول بالا ہوگیا ہوا ہے ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی تھی ۔

کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں اب سراہا جا رہا ہے ۔

ہر جگہ برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھ دیے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button