امریکہ میں چشن آزادی ، آتشزدگی

امریکہ کے 245 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن کا سماں ہے، جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں  امریکی صدر کی تقریرکے بعد 17 منٹ تک شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔

آتش بازی کے باعث آسمان رنگوں میں نہا گیا،تقریب میں امریکی صدر اور خاتون اول سمیت 1 ہزار فوجیوں نے خاندانوں سمیت شرکت کی ۔

امریکی  صدر جو بائیڈن نے  یوم آزادی کے موقع پر امریکیوں کو ویکسین لگوا کر کورونا کے خاتمے میں مدد کی  تاکید کی،کہتے ہیں امریکہ کورونا سے آزادی کے قریب ہے ۔

تاہم اس وقت عوام  کے لیے سب سے زیادہ محب وطن کام ویکسین لگوانا ہے،بائیڈن نے  کورونا سے ہلاکتوں پر  دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وائرس کی نئی شکلوں  کے خلاف ویکسین بہترین دفاع ہے۔

جوبائیڈن نے خطاب میں قوم کو مبارکباد بھی پیش کی  کہ امریکہ ایک بار پھر متحد ہو کردنیا میں واپس آگیا ہے،ہم وبائی تنہائی کے سال خوف اور دل دہلادینے والے نقصان سے اُبھر رہے ہیں۔

اُدھر نیو یارک میں بھی چشن آزادی کے موقع پر  ہونے والی آتش بازی سے رنگ و نور کی بہار آگئی،عوام نے بینڈ پرفارمنس کے ساتھ ملی نغمے گائے تاہم اوشین سٹی میں آتش بازی کے سامان میں پر اسرار دھماکے  میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے باعث تمام شوز منسوخ  کردیے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button