ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق  آئندہ تین سے چار روز  کے دوران   ملک کے پیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت  میں اضافے کا امکان ہے ۔

پنجاب میں اب بھی گرمی کی لہر برقرار ہے لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

جبکہ فیصل آباد ،ملتان اور گرد و نواح میں پارہ 44 ڈگری تک جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ،طبی ماہرین نےموسمی اثرات کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے ڈائیریکٹر ظہیر احمد بابر   کا کہنا ہے کہ  راولپنڈی ،اسلا م آباد اور اسکے گرد ونوح میں  آئندہ دو سے تین روز کے دوران موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا  خاص طور پر دن کے وقت میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں  خاص طور پر سندھ کے میدانی علاقوں ،پنجاب کے جنوبی علاقوں اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو سے  تین روز کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔

تاہم ہفتہ کے روز کشمیر ،گلگت بلتستان،دیر،سوات کوہستان ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اگلے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم   شدید گرم اور خشک رہے گا ،اس دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے  38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آج محتلف اضلاع کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button