خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز خیبر پختونخواہ کے  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ محمود خان نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جون سے ہوگا۔

صوبائی کابینہ کے ممبران تیمور جھگڑا ، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بھی ایڈ  ہاک ریلیف دیا جائے گا۔

اس سے قبل محمود خان نے آئندہ مالی سال سے روزانہ اجرت لینے والےمزدوروں کی ماہانہ اجرت میں کم سے کم 4000 روپے اضافے کا بھی اعلان کیا  تھا جسکے بعد مزدوروں کی موجودہ ماہانہ تنخواہ  17،000 روپے سے بڑھ کر  21،000 روپے ہوجائے گی ۔

محمود خان نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے ہی تنخواہوں میں اضافے کے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے ، موجودہ کورونا وبا کی وجہ سے مالی بحران کے باوجود صوبائی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور آئندہ بھی وہ اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔

سرکاری ملازمین کو درپیش مالی مشکلات

محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی حکومت موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مالی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے ، اور انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی پورے ذہنی سکون  اور لگن کے ساتھ کر سکیں۔

انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں سرکاری ملازمین کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ، اور اس امید کا اظہار کیا کہ سرکاری ملازمین حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور عام عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نےسرکاری ملازمین کو سابقہ ​​ دور حکومت  کی نسبت   کئی زیادہ  اور بے مثال ترقی دی  ہے اور  روزگار کے بے شمار مواقع بھی پیدا  کیے ہیں۔

یومیہ اجرتوں کی ماہانہ اجرت میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا پی ٹی آئی حکومت کے بنیادی اہداف میں سے ایک ہےاور وزیر اعظم عمران خان کے فلاح و بہبود کے نظریات کا ایک اہم حصہ ہے انہوں نے کہا  کہ خیبر پختونخواہ  کی حکومت نہ صرف وزیر اعظم کے وژن  کو عملی جامہ پہنانے کے لیے   نہ صرف پرعزم ہے بلکہ اس کے لئےنتیجہ خیز اقدامات بھی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button