اداکارہ حرا مانی کے ساتھ واردات

مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ حرا مانی کو ہفتے کے روز کراچی میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا۔

بتیس سالہ حرا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ہونے والی بدقسمتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار دو افراد حرا کے اپنے ہی گھر کے باہر ان کی کار کے پاس آکر رکتے ہیں، جو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر تھیں، گن پوائنٹ پر ان سے قیمتی اشیاء چھینتے ہیں، اداکار ہ کے بیٹے ڈاکوؤں کے پہنچنے پر ابھی کار سے اتر ے ہی تھے ۔

انہوں نے دیگر قیمتی سامان کے ساتھ اداکارہ کا سیل فون بھی چوری کرلیا، ویڈیو شیئر کرتے وقت حرا نے بتایا کہ کیسے ان کا بیٹا ابراہیم چوروں کے لیے واردات میں رکاوٹ کا باعث بنا ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کے بچوں کو یا ان کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچایا ، حرا نے سوشل میڈیا پر ڈاکوؤں کو یہ پیغام چھوڑ دیا کہ پیارے موبائل سنیچر ، میں آپ کو معاف کرتی ہوں، انہوں نے اپنے ڈرامے کے سپر ہٹ گانے کے بول لکھے”جا تجھے معاف کیا ۔۔میرا فون چھیننے والے”۔

واقعے کے بعد سے انڈسٹری کے ساتھی افراد , اداکار ہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کے پرستاروں نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

Back to top button