دبئی میں ایک پاکستانی اچانک سے ارب پتی بن گیا

دبئی : ویسے تو یہ بات ہم کافی بار سن چکے ہیں کہ وہ دینے والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، اس بات کو دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شخص نے حقیقت میں ثابت کر دکھایا ہے ۔

ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم 36 سالہ پاکستانی ڈرائیور جنید رانا نے 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ) کی لاٹری جیت لی ہے ۔

جناب جنید رانا صاحب جو کہ دبئی کی نجی کمپنی میں 6 ہزار درہم ( 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پر ماہانہ ڈرائیور کی نوکری کرتے ہیں ۔

انکی زندگی پیر کے روز اس وقت بدل گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی لاٹری جیت چکے ہیں ۔

وہاں کی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید رانا کو لاٹری کی انعامی رقم کا چیک دے دیا گیا ہے ۔

اور اس موقع پر جنید رانا کا کہنا تھا کے میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، جب میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو وہ خوشی سے پاگل ہو گئے ہیں ۔

اس بارے میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ میں اپنے خاندان کو یہاں بلا لوں یا پھر واپس گھر والوں کے پاس چلا جاؤں ۔

یہ بات بھی واضح رہے کے جنید رانا کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے دیگر افراد پاکستان میں ہی مقیم ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button