عمران خان بغیر پروٹوکول شہر کی سڑکوں پر

اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان نے بغیر کسی پروٹوکول کے اسلام آباد کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم آفس کا کوئی دوسرا عملہ یا کابینہ کا کوئی اہلکار ان کے ہمراہ نہیں تھا۔

تاہم کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر احمد علی وزیر اعظم کے ہمراہ  تھے ۔ وزیر اعظم کے دورے کی ایک ویڈیو ٹوئیٹر پر وزیر اعظم آفس کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی ، جس میں انکو اسلام آباد کی سڑکوں پر خود کار چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور دوران ڈرائیونگ دوسری گاڑیوں کو پہلے گزرنے دینے کے  ساتھ ہر بند ٹریفک سگنل کے اشارے پر کار روکتے ہوئے اور سگنل کھلنے کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئیٹر پروزیر اعظم کی دوران ڈرائیونگ قانون کی پاسداری اور وی آئی پی کلچر کے خلاف انکے عزم کو واضح کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اسکی تقلید کرنے کی تلقین کی۔

اپنے دورے کے دوران ، وزیر اعظم نے احسان رہڑی بان پائلٹ پروجیکٹ ، رمضان سستا بازار اور کئی دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم نے مختلف دکانداروں سے بات کی اور ان کے تاثرات سنے، انہوں نے انہیں کورونا وائرس کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ریڑھی بانوں سے حال دریافت کیا اور کورونا کے دوران ان کے کاروبار کے حوالے سے استفسار کیا،رہڑی بانوں نے وزیر اعظم کے اقدامات اور غریب طبقے کے لیے انکے احساس کی تعریف کی اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ارجنٹینا پارک ، ٹریل 5 ، مارگزار اور مارگلہ روڈ کا بھی دورہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔

Back to top button