وزیراعظم ناموس رسالتﷺ پرخطاب

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں امن وامان سے متعلق صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کو ملکی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس میں کیے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں واضح کیا کہ ناموس رسالت ﷺ اور ختم رسالتﷺ کے معاملے میں ہم سب ساتھ ہیں لیکن کسی ایسے معاملے میں ہم بلکل ساتھ نہیں ہوں گے جس سے ملکی معاملات خراب ہونے کا اندیشہ ہوگا، وزیراعظم آج 4 بجے قوم سے تاریخی خطاب کریں گے، وزیر اعظم قوم کوامن وامان کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ۔

شیخ رشید نے بتایا کہ 2 بجے آج تحریک لبیک والوں سے مذاکرات ہیں جس میں لاہور میں ابھی تک بند ایک اسپاٹ کو کھلوانے اور دیگر متعلقہ معاملات پر بات چیت ہوگی۔

 واضح رہے گزشتہ شب وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں  انہوں نے واضح کیا تھا کہ  ٹی ایل پی سے بات چیت چل پڑی ہے اور مذاکرات کا پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے ، سحری کے بعد صبح دوسرا راؤنڈ ہوگا دوسرے راؤنڈ میں انشاءاللہ تعالی باقی معاملات بھی طے پاجائیں گے اور یہ معاملات پنجاب گورمنٹ نے بہت کامیابی سے کروائیں ہیں، پولیس مسجد رحمت للعالمین ﷺ کے اطراف سے ہٹ گئی ہے جبکہ ٹی ایل پی نے 11 یرغمال بنائے پولیس اہلکار چھوڑ دیے ہیں اور  ٹی ایل پی  ارکان مسجد رحمت للعالمین میں چلے گئے ہیں۔

Back to top button