وزیر اعظم کا تاریخی دورہ گلگت بلتستان

وزیر اعظم 5 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کرنے والے تھے جو کہ خرابی موسم کے باعث ملتوی ہوگیا تھا تاہم وزیر اعظم کے اس ملتوی شدہ دورہ کا شیڈول از سر نو ترتیب دے دیا گیا ہے، وزیر اعظم 12 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے ۔

اس دورہ میں وزیراعظم کے ہمراہ اسد عمر، علی امین گنڈا پور اور امین الحق ہوں گے۔ وزیر اعظم اس دورے میں گلگت بلتستان کے کابینہ حکام اور اہم عہدہ داران سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم کو دورہ کے دوران گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی اسمبلی کی قرارداد پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کاگلگت بلتستان کے لیے 275 ارب کے تاریخی پیکیج، گلگت بلتستان کے لیے انفرااسٹرکچر، توانائی سوشل ویلفیئراور سیاحت پیکیج ،تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سہولت ،یوتھ اور ویمن ڈیولپمنٹ پروگرام ،گلگت بلتستان کے لیے نئے گِرڈ اسٹیشنز کی تعمیراورگلگت بلتستان میں کلین انرجی، ہائیڈرو پاور، صحت کارڈ پروگرام کا اعلان ،گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے لیے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کی بنیاد ڈالنا بھی دورہ کا حصہ ہے۔

Back to top button