اہم سنگ میل : پاکستان ایمیزون سیلرز میں شامل

اسلام آباد: امریکی ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون نے پاکستان کو اپنے منظور شدہ فروخت کنندہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے جمعرات کو اعلان کیا۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ یہ پاکستانی نوجوانوں ، ایس ایم ایز اور خواتین کے لیے اور کاروباری افراد کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے ۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور (ایس اے پی ایم) شہباز گل نے کہا کہ ایمیزون نے پاکستان کو اپنی منظور شدہ فروخت کنندہ ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون نے تحریک انصاف کی حکومت کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا : "جو کچھ پاکستان کی تاریخ میں 10 سالوں کے دوران حاصل نہیں ہو سکا ، وہ موجودہ حکومت نے آخر کار کر دکھایا ہے "۔

گل نے کہا کہ پاکستان اب عالمی منڈی میں شامل ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کی شکل میں اس ملک کے لئے اربوں کا فائدہ ہوگا "آپ کا شکریہ عمران خان۔” ۔

"اس سنگ میل سے ملکی کاروبار میں زبردست تبدیلی آئے گی اور معاشی نمو کے ایک نئے عہد کا آغاز ہو گا کیونکہ آن لائن مصنوعات بیچنے والے اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پلیٹ فارم کا رخ کریں گے "۔

Back to top button