عید قربان پر سٹارز کے اہم پیغام

احسن خان نے حال ہی میں انکے نشر ہونے والے ڈرامے  قیامت میں نیلم منیر اور امر خان کے  ساتھ بہترین کردار نبھانے پر خوب داد وصول کی ہے۔

اوڈاری اسٹار احسن خان نے  عید کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک کہانی پوسٹ کی  ہے ۔جس میں انہوں نے عیدالاضحی کی خوشی منان ےکے بارے میں اپنا موقف شیئر کیا ہے۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ "عید(الاضحی) صرف جانوروں کی قربانی دینا نہیں ہے ، (بلکہ)یہ آپ کا اپنی انا کو چھوڑنے کا  نام ہے۔  اس کا مطلب  ہے کہ جو چیز آپ کو عزیز ہے اللہ کی راہ میں اسے قربان کرکے فیملی اور پیاروں کے ساتھ  اسے منائیں۔

اداکارہ انوشے اشرف

دوسری جانب اداکارہ انوشے اشرف نے اس عیدالاضحی میں  قربانی کرنے والے افراد سے اپنے قربانی کے جانور کا احترام اور  ان سے محبت کرنے کی اپیل کی ہے۔

صحرامیں سفر کی  اداکارہ نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے جانوروں کو انتہائی انسانیت والے طریقے سے قربان کریں۔

انوشے نے لکھا کہ اس سال کے اختتام پر ان تمام لوگوں سے جو میرے انسٹاگرام پر موجود ہیں گزارش کرتی ہوں کہ وہ ان کےقربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال ، احترام اور پوری محبت  سے کریں۔

کچھ چیزوں کو براہ کرم یقینی بنائیں ۔ ایک تو یہ کہ یہ ایک ‘قربانی’ ہے’ذبح’ نہیں ہے اور یہ انتہائی انسانی طریقے سے ہونی چاہیے۔

براہ کرم "بچے کوئی دھار دار چیز جانور کے پیچھے لے کر نہ بھاگیں ۔ قصائی مکمل پیشہ ور ہونا چاہئے کیونکہ اگر جانوروں کو ذبح کے وقت تکلیف ، درد اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ قربانی کو غلط طریقے سے کر رہے ہیں۔ (شریعت میں) اس کا ایک مکمل طریقہ کار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھریوں کو اتنا تیز ہونا چاہئے کہ جانور کو کوئی تکلیف محسوس نہ ہو۔

شانپ سیڑھی کی اداکارہ نے  قربانی کے عمل کو ریکارڈ کرنے کے رجحان کی بھی حوصلہ شکنی کی۔ صدقے تمھارے اسٹار عدنان ملک نے انوشے کا "ہمدردی ، سالمیت اور اچھی نیت ”  کی ترغیب دینے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button