بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس

بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس 29 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق  اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں نہ کرانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی جاری دوسری قیامت خیز لہر کی وجہ سے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا بھارت میں انعقاد ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ) کے ترجمان کے مطابق  ورلڈ کپ 2021 کے   بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کے قوی امکانات ہیں۔

بھارت میں کورونا  کے باعث بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے نتیجے میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 200 سے زائد  اموات ہوئیں جن میں راجھستان کے  سابق وزیر اعلیٰ کی ہلاکت بھی شامل ہے۔

2 لاکھ 58 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں  جبکہ  نئی دلی میں بلیک فنگس نامی وائرس کے یومیہ 20 کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔

بھارتی محکمہ صحت کی جانب سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پر جلد قابو پالیا جائے گا وہیں عالمی ماہرین کی جانب سے جون کے آخر تک بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کے شروع ہونے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button