پیٹرول پر منافع نہ بڑھایا تو ہڑتال کردیں گے

کراچی / لاہور : پاکستان کے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع نہ بڑھانے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے ۔

یہ بات پنجاب لاہورمیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہیٰ اور سیکرٹری جہاں زیب ملک نے پریس کانفرنس میں کہی ہے کہ 2013 سے ان کا پرافٹ مارجن نہیں بڑھایا گیا ہے ۔

اور انکا کہنا ہے جب کہ ٹیکس بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے ۔

مزید انہوں نے کہا ہے کے ڈیلرز منافع نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے ہیں ، اگر منافع نہ بڑھایا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے ۔

پھر ان کا مزید کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے قبل ہی آئل کمپنیاں تیل کی فراہمی تک بند کردیتی ہیں ۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا تو دیا ہے مگر جس پر 3.2 فیصد شرح سود بھی ادا کیا جائے گا ۔

محترم جناب وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے گفتگو چل رہی تھی، معاہدے کے خدوخال اب طے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے حالیہ دورے میں سعودی عرب نے منظوری دے دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button