فوج کیخلاف نعرہ لگایا تو اسکا ہم سے تعلق نہیں

لاہور : پاکستانی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اداروں کے سربراہوں کے خلاف نعرے ہمارے اپنے قومی مفاد کے خلاف ہیں ، فیصل آباد میں جس نے نعرے لگائے ہیں اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

یہ بات لاہور میں رفاہی تنظیم کی تقریب سےخطاب اور میڈیا سےگفتگو میں شہباز شریف نے کہی ہے کہ کسی بھی ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے مضبوط فوج ناگزیرہے، اداروں میں پوسٹنگ ٹرانسفر ان کا اپنا ذاتی معاملہ ہے ۔

میاں جناب شہباز شریف کا کہنا تھا کے فیصل آباد میں جو نعرے لگے ہیں اس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نہ وہ پارٹی کا کارکن تھا نہ ہی کوئی عہدیدار تھا ۔

مزید اپوزیشن لیڈرکا کہنا ہے کے پارلیمنٹ میں خارجی و داخلی معاملات طے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تالا لگا رکھا ہے ، ہر چیز صدارتی آرڈیننس سے چلائی جا رہی ہے ، معیشت کوبرباد کر کے رکھ دیا گیا ہے ۔

اسکے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پاکستان کا نمبر ون مسئلہ ہے، اپوزیشن نے اس کے خلاف کمر کس لی ہوئی ہے ۔

اور قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لیے تباہ کن اور قومی سلامتی کے لیے بہت خطرناک ہے ۔

پھر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہو رہے ہیں ، تاریخ گواہ ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے ، حکومت کو عوام کی حالت زار کا احساس ہی نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button