آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن

وزڈن نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم سمیت کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو وزڈن نے اعلان کردہ 11 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیمپئن شپ میں 17 اننگز کھیلی ہیں اور 66.57 کی اوسط سے 932 رنز بنائے ہیں ۔ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ، چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان ، بھارتی آل راؤنڈر رویندر جدیجا اور انگلش کپتان جو روٹ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

محمد رضوان نے چیمپیئن شپ کے 12 میچوں میں 46.31 کی اوسط سے 741 رنز بنائے تھے ۔ رویندر جدیجا نے 10 ٹیسٹ میچوں میں 58.62 کی اوسط سے 469 رنز بنائے اور 28 وکٹیں بھی حاصل کیں ، جبکہ انگلش کپتان جو روٹ نے 20 ٹیسٹ میچوں میں 47.42 کی اوسط سے 1675 رنز بنائے ۔

ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان ولیم سن ، روہت شرما ، کورونا رتنے ، لابوشین ، اسٹیو اسمتھ ، بین اسٹوکس ، ریشب پنٹ ، جیمی سن ، روی چندر اشون ، پیٹ کمنس اور اسٹوئرٹ براڈ شامل ہیں۔

ٹیسٹ چیمپئنز کا فائنل 18 جون کو ساوتھمپٹن ​​میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

Back to top button