انڈیا : ورلڈ کپ کی میزبانی کے امکانات ختم

بھارت میں کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلان کے مطابق جو کورونا وائرس کی وجہ سے مردوں کے T20 ورلڈ کپ کے لئے پریشان ہے اپنے بیک اپ گراونڈ کے طور پر متحدہ عرب امارات کو رکھے ہوئے ۔

اس ہفتے بی بی سی کے اسٹمپڈ پوڈ کاسٹ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر دھیرج ملہوترا نے کہا ، "مجھے امید ہے اور میں اس بات کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں کے ایسا ممکن ہوجائے انہوں نے کہا ؛ ہم اس وقت کوویڈ کی صورتحال کا جائزہ لیں گے کیا وہ بہت زیادہ بد تر تو نہیں ہے ۔ ہم ابھی اس وقت آئی سی سی سے اس مسئلے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جس میں 16 ٹیمیں شامل ہوں گی اس کا انعقاد بھارت میں رواں سال اکتوبر اور نومبر کے درمیان ہونا ہے جس کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا ۔

ملہوترا ، جنہیں حال ہی میں بی سی سی آئی نے کرکٹ آپریشنز اور گیم ڈویلپمنٹ کے لیے جنرل منیجر مقرر کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر آئی سی سی ملک کو ٹورنامنٹ کے لئے غیر محفوظ قرار دیتی ہے تو بھارت کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو اپنے ہنگامی منصوبے کے تحت شامل کیا ہے ۔

آئی سی سی نے اس تباہ کن وائرس کی بھارت میں موجودگی کے درمیان ہندوستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے امکانات کو ختم کردیا ہے ۔

Back to top button