ابن العربی کی فلسطین کے لیے دعا

ترک اداکار عثمان سَرگُد ، جو ابن العربی کے کردار کے لئے مشہور ہیں نے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور فلسطین میں فوری امن کے لئے دعا کی۔

عثمان نے تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ابن العربی کے کردارکو بہترین طریقے سے نبھانے کے باعث پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ  میں عثمان نے ڈرامہ سیریل  ارطغرل غازی کی  اپنی تصویر شیئر کی اور فلسطین میں امن کی دعا کی۔

انہوں نے لکھا  کہ”فلسطین میں امن کی دعا کریں!”۔

مداحوں اور ساتھی  اداکاروں نے بھی انکی پوسٹ کے ذریعے فلسطین میں امن کے لئے دعا کی۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے گذشتہ ہفتے وحشیانہ بمباری  کاآغاز کرنے کے بعد سے اب تک  کم از کم 59 بچوں سمیت مجموعی طور پر 200  سے زائد فلسطینی شہید  ہوچکے ہیں اور 1،300 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button